لاہوربورڈ نے بغیرفیس درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے پیپروں کی ری چیکنگ کا آغاز کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) فر سٹ ائیر کے پیپروں کی ری چیکنگ کا معاملہ‘لاہوربورڈ نے بغیرفیس درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے پیپروں کی ری چیکنگ کا آغاز کردیاجبکہ چیئر مین لاہوربورڈ چوہدری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ری چیکنگ میرٹ پرہوگی ۔

(جاری ہے)

لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے فرسٹ ائیر کے پیپروں کی ری چیکنگ٬ لاہوربورڈ نے بغیرفیس درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے پیپروں کی ری چیکنگ شروع کردی ہے۔

چیرمین لاہوربورڈ پروفیسر چوہدری اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی انسپکشن ٹیم کی زیرنگرانی پیپرزچیک ہونگے انکا کہنا تھا کہ بغیرفیس درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس کے باجود امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جارہاہے کہ وہ ماہرپروفیسرزکی زیرنگرانی اپنے پیپرزآکر چیک کرالیں۔