شہر کی فضا ئوں نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی ٬ دھندلے موسم نے سردی کا ماحول بنا دیا

یہ حالت ابھی چند روز برقرار رہے گی جس دوران درجہ حرارت اور بھی کم ہوگا‘ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) شہر کی فضا ئوں نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی ٬ دھندلے موسم نے سردی کا ماحول بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر سے گرمی کے آثار زائل ہو چکے ہیں جن کی جگہ لے لی ہے سردی نے ٬ موسم گرما اور سرما کے درمیانی دور میں حسین نظارے دیکھنے کو ملتے ہیںدرجہ حرارت میں شدت رہی ٬ نہ یخ بستہ ہواں کا دور آیا ٬ ہلکی ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہوا کے جھونکے گویا ماحول کو مسحور کر رہے ہیں اور ایسے میں انسان تو انسان چرند پرند بھی خوشی کے ترانے گاتے نظر آتے ہیںچیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں یہ حالت ابھی چند روز برقرار رہے گی جس دوران درجہ حرارت اور بھی کم ہوگاشہریوں نے موسم کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سردیوں کا انہیں بے تابی سے انتظار تھا جس کے آتے ہی دل باغ باغ ہو گیا ہے موسم بدلا تو پہناوے بھی بدلنے لگے باریک اور ٹھنڈے کپڑوں کی جگہ اب موٹے اور گرم کپڑوں نے لے لی یہی وجہ ہے کہ ہرطرف ماحول اب بدلا بدلا سا لگ رہا ہے ٬ دھند٬ ٹھنڈی ہوا اور سورج کی مدھم کرنیں موسم کی انگڑائی کی خبر دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :