ضلعی انتظامیہ نے انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار دکانداروں کو حراست میں لیکر دکانوں کو سیل کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) لاہور گلبرگ ٹائون انتظامیہ کی فردوس اور غالب مارکیٹ میں کارروائی٬انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار دکانداروں کو حراست میں لیکر دکانوں کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹا ئون انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی ٹی ایم او گلبرگ فیصل شہزاد نے عملے کے ہمراہ کی ٹا ئون انتظامیہ نے فردوس مارکیٹ اور گلبرگ مارکیٹ میں موجود تعلیمی اداروں کی پچاس میٹر کی حدود میں قائم دکانوں کو چیک کیا چار دکانیں پچاس میٹر حدود کے اندر سگریٹ فروخت کرتی پائی گئیںٹا ئون انتظامیہ نے چاروں دکانوں کو سیل کرکے متعلقہ دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے ٹا ئون میونسپل آفیسر فیصل شہزاد کے مطابق ٹا ئون انتظامیہ کی جانب سے ابتک تئیس دکانوں کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔