سپر یم کورٹ بارنے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز مسترد کر دیئے

سپر یم کورٹ ٹی اوآرز کے متعلق خود بھی کوئی فیصلہ نہ کر یں کیس عدالت میں ہی چلا کر ہی فیصلہ کیا جائے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو مسترد کر دیا ‘سپر یم کورٹ سے کیس عدالت میں ہی چلا کر ہی فیصلہ کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے بنائے جانیوالے ٹی اوآرز کو قبول نہیں کرتے اور سپر یم کورٹ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ ٹی اوآرز کے متعلق خود بھی کوئی فیصلہ نہ کر یں ایسا کر نے سے ملک کو نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپر یم کورٹ سے کیس عدالت میں ہی چلا کر ہی فیصلہ کر نے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔