باقی 9لاکھ90ہزار افراد کہاں ہیں٬ اینکر کا یوم تشکر کے جلسے میں کارکنوں سے دلچسپ سوال

’’بی بی آپ کیا بات کرتی ہیں اس وقت پریڈگرائونڈ میں12لاکھ بندے موجود ہیں٬پنجاب حکومت نے پیٹرول پمپ بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے کئی کارکن نہیں آسکے‘‘کارکنوں کا بڑے دعوے کے ساتھ جواب

بدھ 2 نومبر 2016 22:18

باقی 9لاکھ90ہزار افراد کہاں ہیں٬ اینکر کا یوم تشکر کے جلسے میں کارکنوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد پارٹی کے کارکنوں نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا ٬ اس وقت یوم تشکر کے جلسے میں دلچسپ صورتحال پید اہوگئی جب ایک ٹی وی اینکر نے کارکنوں سے سوال کیاکہ باقی 9لاکھ90ہزار افراد کہاں ہیں تو اس کے جواب میں کارکنوں نے کہا کہ ’’بی بی آپ کیا بات کرتی ہیں اس وقت پریڈگرائونڈ میں12لاکھ بندے موجود ہیں ٬ پنجاب حکومت نے پیٹرول پمپ بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے کئی کارکن نہیں آسکے‘‘۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران نجی ٹی وی کی جانب سے کارکنوں کی تعداد کے حوالے سے سروے کیا گیا ۔نجی ٹی وی پروگرام کی اینکر پرسن نے کارکنوں سے سوال کیا کہ جلسے میں 10ہزار پی ٹی آئی کارکن ہیں باقی 9لاکھ90ہزار کارکن کہاں ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ بی بی کیا بات کر رہی ہیں اس وقت پریڈگرائونڈ میں12لاکھ بندے موجود ہیں جبکہ ایک اور کارکن نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپ بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے کارکنوں کو پیٹرول نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ نہیں آسکے ۔

متعلقہ عنوان :