عوام کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے٬بلاول بھٹوزرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیںکی ٬ وزیراعلیٰ سندھ
بدھ 2 نومبر 2016 22:18
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارے چاروں مطالبات جمہوریت کے فروغ کیلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے٬ بلاول بھٹوزرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیںکی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عدالتوں پر مکمل یقین ہے اور اُمید ہے کہ ڈاکٹر عاصم باعزت بری ہوجائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 1 لاکھ روپے انشورنس کے دئیے جائیں گے اور اس اسکیم سے سندھ کے 18 سال سے 65 سال کے افراد کی حادثاتی موت کی صورت میں اہل خانہ کو پیسے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ متا ثرہ خاندان کو پیسے بیوروکریسی کے ذریعے نہیں بلکہ انشورنس کمپنی سے براہِ راست ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انشورنس پالیسی پر عمل درآمد یکم نومبر سے شروع ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ہیں٬ ہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہے اس وقت تک اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے ٬ہم کسی بھی فیصلے میں جلد بازی نہیں چاہتے۔ وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ شادی ہالز اور کاروبار جلدی بند کرنے پر اتفاق کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.