ضلع میں امن امان ٬ نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے متعلق ایس ایس پی کی صدارت میں پولیس کا اہم اجلاس

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ضلع میں امن امان ٬ نیشنل ایکشن پلان اور کومبنگ آپریشن کے متعلق ایس ایس پی کی صدارت میں پولیس کا اہم اجلاس٬ 376 ڈاکو٬ اشتہاری٬ رپورش ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدر میں اسلحہ و منشیات برآمد کی گئی ہی:اجلاس میںکارکردگی رپورٹ پیش ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں امن امان کے قیام٬ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کومبنگ آپریشن کے متعلق ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر کی صدارت میں ضلع کے تمام افسران کا اجلاس منعقد کیا گیا ٬اجلاس میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ٬اچھی کارکردگی پیش کرنے والے پولیس افسران میں تعارفی سرٹیفکیٹ جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے٬ اس موقع ضلع کی مکمل کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی٬کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24ڈاکو٬ 41اشتہاری٬ 310روپوش اور ایک افغانی کو گرفتار کیا گیا ہے٬ اجلاس میںملزمان سے برآمد کئے گئے اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئی٬ پولیس کے مطابق 2کلاشنکوف٬ 9ٹی ٹی پسٹل٬ 10بندوق٬ 1رائفل٬ 3روالور اور 150امیونیشن برآمد کئے گئے ہیں جبکہ چوری شدہ 7موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہے اور منشیات میں 43کلو چرس٬ 3ہزار85لیٹر دیسی شراب اور 2کلو 200گرام چرس آمد کی گئی ہے٬ اس موقع پر ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر ہے ٬انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھے اور عوام کے مسائل اور شکایات کو حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن امان برقرار رکھنے پر تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :