رینجرز نے ملیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) رینجرز نے ملیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے ملیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گروہ کے چار ملزمان ارشد عرف ماما شکیل٬ جمیل عرف بھیدا اور اجمل عرف پاپڑ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان رینجرز کے نام پر عوام سے رشوت وصولی کرتے تھے۔ ملزمان منشیات فروشوں کی پشت پناہی٬ کار چوری٬ ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :