پہلے میں نے جس کے لئے جیلیں کاٹیں اس کے لئے میرا ضمیر ملامت کرتا تھا٬ لیکن آج حق کے لئے جیل کاٹی ہے٬ انیس احمد قائم خانی

میں اور مصطفی کمال جب وقت کے فرعون کے خلاف نکلے تھے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کاراوں اتنا بڑا بن جائے گا٬ رہائی کے بعد کارکنان سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پہلے میں نے جس کے لئے جیلیں کاٹیں اس کے لئے میرا ضمیر ملامت کرتا تھا٬ لیکن آج حق کے لئے جیل کاٹی ہے اور حق و سچ کے لیے قید برداشت کی ہے۔ میں اور مصطفی کمال جب وقت کے فرعون کے خلاف نکلے تھے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کاراوں اتنا بڑا بن جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کواپنی رہائی کے بعد پاکستان ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ٬وسیم آفتاب ٬رضا ہارون٬آصف حسنین اور دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں انیس قائم خانی کی رہائی کے بعد انہیں ویلکم کرنے کے لئے رہنماؤں اور کارکنا ن کی بڑی تعداد جناح اسپتال پہنچی جہاں سے انہیں ریلی کی شکل میں پاکستان ہاؤس لایا گیا۔

(جاری ہے)

کارکنان نے انیس قائم خانی کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی پاکستان ہاؤس آمد پر ان کاپرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر خواتین کارکنان نے گل پاشی کی اور بچوں نے پارٹی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کیے٬ بعد ازاں پاکستان ہاؤس میں آئے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے تمام شرکاء کارکنان وعوام سے ااظہار یکجہتی پر شکریہ اد ا کیا٬ انہوںنے کہا کہ حق و سچ کے راستے پر چلنے کی وجہ سے تکلیفیں برداشت کیں اس لئے حق و سچ اورپوری قوم کی بہتری کی خاطر جیل جانے پر فخر ہے ٬2لوگوں سے شروع ہونے والی یہ پارٹی آج ایک قومی جماعت بن چکی ہے میں اور مصطفی کمال جب وقت کے فرعون کے خلاف نکلے تھے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کاراوں اتنا بڑا بن جائے گا٬ اب تنگ گلیاں اور خاردار راستے عبور ہوچکے اب ہمارے سامنے کھلا میدان ہے اور عوام کی طاقت ہے اب اس کاروان کو اس کی منزل تک لے کر جانا ہے٬ انیس قائم خانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کے مشکل راستے سے گزرنے میں ہماری مدد فرمائی ہے٬ وقت کے فرعون کو للکارا تو یہ نہیں سوچا تھا کہ دو لوگوں سے آج یہ پورا قافلہ بن جائے گا٬ہم جہاں جاتے تھے لوگ ہمیں انڈے اور ٹماٹر مارتے تھے٬انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے جس کے لئے جیلیں کاٹیں اس کے لئے آج میرا ضمیر ملامت کرتا تھا٬ لیکن آج حق کے لئے جیل کاٹی ہے۔

میں نے ایم کیو ایم کے لیے جیلیں کاٹی٬ لیکن اب حق و سچ کے لیے قید برداشت کی ہے اس پر فخر ہے٬ انیس قائم خانی نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے دفتر میں صرف پاکستان کا جھنڈا لگتا ہے جس کیلئے اس قوم کے بہادر افواج نے اپنی جان قربان کی ہے٬انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ حق و سچ کا قافلہ ہے یہ اب رکنے والا نہیں ہے٬ بھاگنے والے نہیں ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے ہم نے عدالتوں کے ہر فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے اور انیس قائم خانی آج ہمارے ہمراہ ہیں ٬اب یہ کاروان ملک کی تمام قومیتوں کی دلوں کی آواز بن چکا ہے ۔

سید مصطفی کمال نے کہا کہ حق و سچ کی راہ میں رکاوٹیں آتی رہتی ہیں٬ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ انیس قائم خانی آج ہمارے درمیان ہیں٬ آج ان کے لیے عبرت کا دن ہے جنہوں نے ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے کہ ہم کسی کے آلہ کار ہیں٬ انہوں نے کہا کہ تنگ گلیوں سے گزر کر آگے٬ اب ہمارے سامنے کھلے راستے ہیں٬ اس مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ کے انہوں نے حق و سچ کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :