بلاول بھٹو زرداری کل رحیم یار خان جائیں گے اور 4نومبر کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل (جمعرات) 3 نومبر کو رحیم یار خان جائیں گے جہاں سے وہ صادق آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو رات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری چار نومبر کی صبح مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اسی دن بذریعہ روڈ گھوٹکی پہنچیں گے اور وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔