نواز شریف کی تلاشی سے فلیٹس٬ آف شور کمپنیاں اور عوام کے ٹیکس کی چوری کے پیسے نکلیں گے ٬ْ مراد سعید

پرویز خٹک اپنی جدو جہد اور بلند حوصلے کے باعث تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں ٬ْ یار محمد رند

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جب تلاشی لی جائیگی تو ایک جیب سے فلیٹس٬ دوسری سے آف شور کمپنیاں اور تیسری جیب سے عوام کے ٹیکس کے چوری کے پیسے نکلیں گے۔پریڈ گرائونڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنے خطاب کا آغاز ہی مراد سعید نے ’’امیر شہر کی ایسی کی تیسی ‘‘ کے الفاظ کے ساتھ کیا جس کے بعد انہوں نے پوری نظم پڑھ کر سنائی ۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سات مہینے پہلے ہم نے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تاہم وہ تلاشی نہیں دے رہا تھا لیکن ایک رات میں ایسا کیا ہوگیا کہ وہ تلاشی بھی دے گا اور جیل بھی جائے گا۔خیبر پختونخوا میں چور کا پہلے منہ کالا کیا جاتا ہے ٬ پھر اسے گدھے پر بٹھا کر بازاروں میں گھمایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو بھی پتا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا اس لیے وہ پہلے ہی تلاشی کیلئے تیار ہوگئے۔

مراد سعید نے جلسے سے پشتو زبان میں بھی خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اپنی جدو جہد اور بلند حوصلے کے باعث تینوں چھوٹے صوبوں کیلئے امید بن گئے ہیں ۔پریڈ گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کو ایک حوصلہ دیا اور امید جگائی ہے۔

نوجوانوں نے جس طرح ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کیا ہے اس پر پرویز خٹک کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج ہمارے موجودہ حکمران پاکستان کی اساس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ٬ نواز شریف پاکستان کو توڑنا اور عمران خان اسے جوڑنا چاہتا ہے۔ان ظالموں سے لڑنے کیلئے حوصلہ چاہیے ہوگا اور محنت کرنا ہوگی جس کیلئے ایک مضبوط لیڈر چاہیے ہوگا۔ہمیں دوسری پارٹی کے ان لیڈروں سے گلہ ہے جنہیں خرید لیا گیا ہے۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ آئیں اور عمران خان کے پرچم تلے جد وجہد کریں کیونکہ یہی وہ شخص ہے جو چھوٹے صوبوں کو حقوق لے کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :