وزیر اعظم کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ٬ْعدلیہ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کریں گے ٬ْ طارق فضل چوہدری

بدھ 2 نومبر 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وہ عدلیہ کے فیصلے پر سر تسلیم خم کریں گے سپریم کورٹ کا مجوزہ کمیشن وزیر اعظم کے سات ماہ پرانے فیصلے کی توثیق ہے ٬ وزیراعظم نے سات ماہ قبل کمیشن کے قیام کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ 2018کے الیکشن سے پہلے ان بے بنیاد الزامات سے بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں٬ پارٹی کے تمام راہنمائوں کی خواہش ہے کہ کیس کا جلد از جلد فیصلہ ہو اور حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے پروگرام پر تیزی سے عملدآمد کرے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے لہٰذا وہ سپریم کورٹ میں اپنے خلاف دائر کیس میں یہ موقف اختیار کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں کہ یہ کیس قابل سماعت نہیںلیکن اس کے باوجود وہ یہ حق استعمال نہیں کریںگے ٬ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کی سماعت ہو٬ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں ٬اس کیس کا فیصلہ ہو اور ملک میں احتجاج کے ہیجان کا خاتمہ ہو۔