ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں بھرپور کارروائی

بدھ 2 نومبر 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں بھرپور کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مو لانا شوکت علی روڈ٬جناح ہسپتال٬مین مارکیٹ٬بر کت مارکیٹ٬ اکبر چوک٬ مال روڈ٬ لبرٹی مارکیٹ اورکیولری گرائونڈ میں کارروائی کر تے ہوئے 26بھکاریوں کو پکڑ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے بھکاریوں کورائے ونڈ ہوم ٬سبحانی ہوم اور ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے سپیشل سکواڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں جا ری بھکاریوں کے خلاف مہم کو مزید تیز کریں۔