نفرت کی سیاست کی بجائے عوام کے مفادات اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا چاہئے٬تاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آ$از بلند کریں گے ٬انجینئر زمرک خان اچکزئی

انجمن تاجران بلوچستان کے تاجروں کی حقیقی معنوں میں نمائندہ تنظیم ہے ٬حکومت بس اڈوں کی ہزارگنجی منتقلی کو یقینی بنائے٬ اتوار بازار کو بحال کرے٬ڈمی تاجر امن کمیٹی کا انجمن تاجران بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ٬ رحیم آغا اوردیگرکا تاجر کنونشن سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرانجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی بجائے عوام کے مفادات کی سیاست اور اپنے شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا چاہئے انجمن تاجران ایک طاقت ہے جسے متحدہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے انکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آ$از بلند کریں گے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو انجمن تاجران بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن سے انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا٬ سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی ٬ بی این پی کے صوبائی ر ہنما سردار عمران بنگلزئی ٬جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صوبائی صدرجمیل مشوانی ٬جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمدانور کاکڑ٬ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈی نیٹر علا$ا لدین کاکڑ٬ حاجی نصرالدین ٬غلام مہدی ہزارہ ٬انجمن تاجران بلوچستان لورالائی کے صدر یعقوب شاہ کاکڑ٬ حاجی فاروق شاہوانی ٬ حاجی موسیٰ خان ترین ٬ میر حاجی ملوک بنگلزئی ٬ ملک اکرم بنگلزئی ٬ سردار نعمت اللہ سلمانخیل ٬ سید شہاب آغا ٬ حاجی ظہور کاکڑ اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت اپنے عوام اور اداروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے سی پیک منصوبے پر پہلا حق گوادر اسکے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے جس پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے حکومت کو چاہئے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر عملدرآمدکرے اگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تواسکے سنگین نتائج نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے وہ صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام کریں نہ کہ صرف من پسند علاقوں میںترقیاتی کام کئے جائیں ۔انجینئر زمرک خا ن اچکزئی نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی بجائے عوام کے مفادات کی سیاست کرنی چاہئے اور اپنے شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا چاہئے انجمن تاجران ایک طاقت ہے جنہیں متحد ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے انکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی بزدلانہ فعال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور موثر اقدامات کرے۔ تقریب سے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا ٬ سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی ٬ بی این پی کے صوبائی ر ہنما سردار عمران بنگلزئی ٬جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صوبائی صدرجمیل مشوانی ٬جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما ڈاکٹر محمدانور کاکڑ٬ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈی نیٹر علا$ا لدین کاکڑ٬ حاجی نصرالدین ٬غلام مہدی ہزارہ ٬انجمن تاجران بلوچستان لورالائی کے صدر یعقوب شاہ کاکڑ٬ حاجی فاروق شاہوانی ٬ حاجی موسیٰ خان ترین ٬ میر حاجی ملوک بنگلزئی ٬ ملک اکرم بنگلزئی ٬ سردار نعمت اللہ سلمانخیل ٬ سید شہاب آغا ٬ حاجی ظہور کاکڑاور دیگر تاجر نمائندوںنے خطاب کرتے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان کے تاجروں کی حقیقی معنوں میں نمائندہ تنظیم ہے انکا مقصد تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کرنا ہے مگر بدقسمتی سے ہصوبے میں ہمارے تاجروں کو انکا جائز مقام نہیں دیا گیا تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے اغواء کا نوٹس لے اورانہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ کنونشن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان کے تاجر متحد ہیں اور اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نام نہاد تاجر کی جانب سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی مگر آج کے اس کنونشن میں بلوچستان بھر سے آئے ہوئے تاجروں نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ تاجروں کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تاجروں کیلئے اہمیت کا حامل ہے حکومت مغربی روٹ پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے اور بلوچستان کے عوام اورتاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تاجروں نے نام نہاد تاجر تنظیم اوراسکے نمائندوں کو مسترد کردیا ہے جس کے باعث وہ پریشانی میں مبتلا ہیں کہ تاجروں کو کس طریقے سے تقسیم کیا جائے ہم انہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے عوام اور تاجروں کی بہت امیدیں وابستہ ہیں وزیراعلیٰ تاجروں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14سال سے تاجر نے ہزارگنجی میں 11ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے لیکن بس اڈہ منتقل نہ ہونے سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے حکومت فوری طورپر تمام بس اڈوں کوہزار گنجی منتقل کرے تاکہ تاجروں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا ہوسکے۔

اور تمام نجی اڈوں کو فوری طورپر ہزار گنجی منتقل کیا جائے تاکہ بس اڈے کی منتقلی کا تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔انہوں نے ڈمی تاجر امن کمیٹی تاجروں کے نام پر لوٹ مار میں مصروف ہے انجمن تاجران بلوچستان کا نام نہاد تاجر امن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم تاجروں کیلئے ضلع کی سطح پر امن کمیٹی قائم کریںگے تاکہ ضلعوں کی سطح پر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کرسکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں اتوار بازار کو فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش اوردیگر چیزوں کی فراہمی ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے تاجروں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا انہوں نے کبھی چار کے ٹولے سے پوچھا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے انتخابات کرائے بھی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :