اینٹی کرپشن کی شکارپور میں محکمہ جیل خانہ جات میں کارروائی٬7 ہلکار گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سرکل آفیسر عبدالوہاب برڑو کی سربراہی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے شکارپور میں محکمہ جیل خانہ جات میں کاروائی کر کے 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں محکمہ جیل خانہ جات کے ہیڈ کلرک مختیار احمد شیخ سمیت 6 کانسٹیبل گرفتارکئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کے انہوں نے جیل کی زمین پر بغیراجازت کاشتکار کی اور جیل کی کینٹین کاٹھیکہ غیرقانونی طریقے سے اپنے من پسند افراد کو نواز دیا اور ملزمان پر ضلعی جیل شکارپور کے فنڈز میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

سابق جیل سپرنٹنڈنٹ علی بخش شیخ سمیت ملزمان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے اینٹی کرپشن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراھتے ہوئے ہدایات دیں کہ مفرور سابق جیل سپرنٹنڈنٹ علی بخش شیخ کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :