وزیر اعلی نے شدید سموگ کے باعث ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی سموگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی پلان مرتب کرے گی

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں شدید سموگ کے باعث موجودہ ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے -20 رکنی کمیٹی کے کنوینئر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر ماحولیات اور چیف سیکرٹری پنجاب کمیٹی کے کو-کنوینئرہوں گے -کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز٬ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب ٬ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی٬ڈی جی پی ڈی ایم اے ٬ چیف میٹرالوجسٹ لاہوراور ماہرین ماحولیات شامل ہیں- کمیٹی سموگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی پلان مرتب کرے گی-کمیٹی سکول جانے والے بچوںکو موجودہ صورتحال میں محفوظ رکھنے ٬ٹریفک حادثات کے خطرات میں کمی لانے اور عوام میںاحتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی-کمیٹی کل تک وزیر اعلی شہباز شریف کو اس ضمن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی -