دوران انسپکشن اگر کسی بھی امتحانی مر کز میں نقل یا موبائل کا استعمال پایا گیا تو نگران عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میںلاتے ہوئے امتحان سے فارغ کر دیا جائیگا ٬چیئرمین بلوچستان بورڈ

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

ْ کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن ڈاکٹر پروفیسر سراج احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ٬ چیف سیکرٹری بلوچستان ٬ وزیرتعلیم بلوچستان اور سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی ہدایات کے مطابق بلوچستان سے نقل کا قلع قمع کیا جائیگا۔ 8 نومبر سے شروع ہونیوالے ضمنی امتحانات کے حوالے سے نگران عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دوران امتحان نقل کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں جبکہ امتحان لینے کیلئے سپر وائزری سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر سے 1200/امیدواران امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور اس کیلئے 50امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل فون امتحانی ہال میں لانے کی سختی سے ممانعت ہے کوئی امیدوار اپنی جگہ کسی دوسرے کو نہیں بٹھائے گااگر کوئی جعلی امیدوار پکڑا گیاتواصلی اور جعلی دونوں کی ڈگریاں کینسل کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوران انسپکشن اگر کسی بھی امتحانی مر کز میں نقل یا موبائل کا استعمال پایا گیا تو نگران عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میںلاتے ہوئے امتحان سے فارغ کر دیا جائیگا سیکرٹری بلوچستان بورڈ شوکت علی سر پرہ اور کنٹرولر امتحانات عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کے ارد گرد فوٹواسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل اور فوٹواسٹیٹ مشین ضبط کر لی جائیگی جبکہ امتحانی مراکز کے حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء انتہائی محنتی اور نقل جیسی لعنت کے خلاف ہیں ایسے ہونہار طلباء کو نقل سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے تمام تر مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں بلوچستان سے نقل کے مکمل طو رپر خاتمے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر دوسرے صوبوں کے طلباء کا ہر میدان میں مقابلہ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :