آلہ آباد٬ نشتر روڈ ٬غریب آباد سمیت گردونواح میں میں عطائی ڈاکٹرز جعلی کلینکس میڈیکل اسٹوز ڈینٹل کلینکس کے خلاف گرینڈ آپریشن

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایات پر کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری٬ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور بلوچ٬ ڈرگ اانسپکٹر سبی گلاب خان اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ آلہ آباد٬ نشتر روڈ ٬غریب آباد سمیت گردونواح میں میں عطائی ڈاکٹرز جعلی کلینکس میڈیکل اسٹوز ڈینٹل کلینکس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران کلینکس پر چھاپے مار اورڈاکٹرز کی ڈگریاں واجازت نامے طلب کئے جس پر میڈیکل اسٹورز میں موجود عملے وڈاکٹرز نے نہ دکھانے پر تین سے زائد عطائی ڈاکٹرزکو گرفتار کرکے سامان ضبط کرتے ہوئے 7سے زائد کلینکس بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل اسٹوز کو سیل کردیا گیا کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے بھیجا ہے جس کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی بلاامتیاز کی جارہی ہے سبی میں عطائی ڈاکٹرز کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے جبکہ سول ہسپتال سبی میں ڈیوٹیوں کے دوران ڈاکٹر زکو ذاتی کلینکوں میں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگر کوئی ڈاکٹر خلاف ورزی میںپایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کاروائی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم بھی مکمل فعال ہے۔