کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا داخلہ ٹیسٹ 5 نومبر کو منعقد ہوگا

بدھ 2 نومبر 2016 21:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2016-17ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ بروز ہفتہ مورخہ 5 نومبر کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

جار ی اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لئے 350 سیٹیں مختص ہیں۔ سال رواں میں داخلے کے لئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ اس ضمن میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ داخلہ ٹیسٹ اس سال نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :