صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

بدھ 2 نومبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 10 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1295 ڈالر ہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی٬ حیدرآباد٬ لاہور٬ فیصل آباد٬ اسلام آباد٬ راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 571 روپے برقرار رہی جبکہ 10 روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پر جا پہنچی۔