مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے٬ مولانا محمد حنیف جالندھری

بدھ 2 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہاہے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے٬مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں٬حوثیوں اوران کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والے اپنے موقف پر نظر ثانی کریں٬امت مسلمہ حرمین شریفین کے دشمنوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہو٬ میزائل حملہ ناکام بنانے پر عرب اتحاد بالخصوص سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانہوں نے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ابرہہ کے ہاتھیوں والے لشکر کا طرز عمل قرار دیا-مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ بیت اللہ شریف پر میزائل حملہ کرنے والوں کا انجام ابرہہ اور اس کے لشکر والا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس حملے سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں اور حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیی-مولانا جالندھری نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ بیت اللہ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور خادم حرمین شریفین کی مکمل حمایت کا اعلان کری-مولاناجالندھری نے اس حملے کو ناکام بنانے کے حوالے سے عالم اسلام کے اتحاد اور سعودی حکومت کے کردار کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :