Live Updates

عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا ٬ْ اعجاز چوہدری

وزیر اعظم کی تلا شی بھی لی جائے گی ٬ْ لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ٬ْاعجاز چوہدری

بدھ 2 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا ٬ْنواز شریف کی تلا شی کا عمل شروع ہو چکا ہے ٬ْوزیر اعظم کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں٬ ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے اورہم ان کے فیصلو ں کا احترام بھی کر تے ہیں ٬ْتحریک انصا ف نے کبھی بھی عدالتو ں سے محاذ آرائی نہیں کی ٬تاریخ گواہ ہے جب مسلم لیگ ن کے خلا ف فیصلہ آ تا ہے تو یہ ماننے سے انکار کر تے ہوئے عد التو ں پر اپنے درباریو ں سمیت حملہ آو ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ نواز شریف بری طر ح پھنس چکے ہیں سپر یم کورٹ کی جا نب سے کمیشن کا قیام (ن )لیگ اور ان کے در باریو ں پر طما نچہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :