کچھ لوگ کپتان کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ٬ْشاہ فرمان

ہم پنجاب کے نہیں مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے خلاف ہیں ٬ْ خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کپتان کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں٬عمران خان چوروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پریڈ گرائونڈ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہیں٬عمران خان اس وقت قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکنان گھروں سے نکلے اور مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا۔پرویز خٹک پرجب بھی شیلنگ ہوتی تھی وو ثابت قدم رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں کو اپنا حق لینا سکھایا٬ہمیشہ ان کے حق میں ہی آواز اٹھائی ہے۔پنجاب کے عوام ہمارے ساتھ ہیں٬فضل الرحمان اور اسفند یار ولی حکومت کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :