ڈی سی او وہاڑی نے ڈی ایچ کیو کے جینٹوریل سٹاف کی تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیکر ادائیگی کروا دی

بدھ 2 نومبر 2016 21:22

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے جینٹوریل سٹاف کی تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو نے کا نوٹس لیتے ہو ئے ہسپتال انتظامیہ کوفو ری تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا اور خودہسپتال پہنچ کر تنخواہوں کی رقم سٹاف کو دیتے ہو ئے کہا کہ تنخو اہو ں کی ادا ئیگی میں تا خیر کا مجھے افسو س ہے لیکن معاملہ میرے علم میں آنے کے بعد بلا تا خیر ادا ئیگی کر ائی گئی ہے انہوں نے ایم ایس کو ہد ایت کی کہ آئندہ تنخو اہوں کی ادا ئیگی میں کسی قسم کی تا خیر نہ کی جا ئے دریںاثناء ڈی سی او کے کمیٹی روم میںڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کیلئے ادویات کی مقامی خر ید اری کیلئے طلب کئے گئے ٹینڈ ر اوپن کئے گئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ادویات اور دیگر سا مان کی خر ید اری کیلئے ٹینڈر نگ پر اسس میں شفا فیت کو قا ئم رکھا گیا ہے اسی طرح سامان کی ڈیمانڈ٬ سپلا ئی اور وصولی کو بھی شفا ف بنا نے کی کو شش کی جا ئیگی اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر٬ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد ابرار اقبال بھی موجود تھے ۔