وہاڑی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دوسرا وفد چائنہ کے 11 روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

وفد نے چائنہ کے چار اہم شہروںگوہانزو٬ ایوو ٬ شنگھائی اور ہانزومیں بزنس میٹنگز اور انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرز میں شمولیت کی

بدھ 2 نومبر 2016 21:20

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)وہاڑی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دوسرا وفد چائنہ کے 11 روزہ کامیاب دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔ وہاڑی پہنچنے پر وفد کاچیمبر آف کامرس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پر تپاک استقبال وفد نے چائنہ کے چار اہم شہروںگوہانزو٬ ایوو ٬ شنگھائی اور ہانزومیں بزنس میٹنگز اور انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرز میں شمولیت کی۔

چائنہ کی مارکیٹ بہت منافع بخش ہے۔ چائنہ کے ساتھ کام کر کے ہم باآسانی ایک اچھا اور بہتر کاروبار چلا سکتے ہیں۔ جس سے ہماری اقتصادی اور معاشی حالت بہتر ہوگی بہت جلداس وفد کے ارکان بھی چائنہ کے ساتھ ڈائریکٹ امپورٹ اور ایکسپورٹ شروع کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار خورشید انورسیکرٹری جنرل وہاڑی چیمبر آف کامرس نے واپسی پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنہ کی ٹریڈ ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس ٬ وہاڑی چیمبر آف کامرس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے جلد معاہدے کرے گی ا س موقع پروفد میں شامل وہاڑی چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر محمد عثمان نے کہا کہ یہ دورہ تجارتی لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔ اس دورہ سے وفد کے تمام ارکان کو وہ تجارتی ویژن ملا جس کا وہ اندازہ نہیں کر سکتے تھے۔

اہم کاروباری تعلقات بنے اور تین انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرز میں شمولیت کی۔ جس میں کینٹن فیئر"گوہانزو" ٬ کموڈٹی فیئر "ایوو" اور انٹرنیشنل ٹیکسٹائل فیئر "شنگھائی" شامل ہیں ۔ وہاڑی چیمبر آف کامرس نے نہ صرف ہمارے وزٹ کو یقینی بنایا بلکہ وہاں ہماری میٹنگز اور فیکٹری وزٹس کو بہت آسان بنایا ۔ وفد کے ہر رکن کی ان کی فیلڈ سے متعلق کمپنیز تک باآسانی رسائی ممکن بنائی۔

محمد عثمان صاحب نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ چائنہ ہر ٹریڈ کے حوالہ سے ایک بہتر مارکیٹ ہے۔ یہاں ہر فیلڈ کے کاروباری حضرات کے لئے بیشمار مواقع ہیں۔ اپنے اس دورہ میں وفد نے 30 سے زائد کمپنیوں سے میٹنگز کیں اور ان کے مینوفیکچرنگ پلانٹ وزٹ کئے جن میں چند زیو کیمیکل کمپنی گوہانزو٬ ولسن کیمیکل کمپنی ہانزو٬ ٹیعان پیکجنگ اینڈ پرنٹنگ کو لمیٹڈ ہانزو٬ ٹونگلنگ آٹومیشن کو لمیٹڈ ہانزو٬ ٹرسٹی 3D سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گوہانزو اور زی جیانگ بیسٹ کلر پرنٹنگ اینڈ پیکنگ کو لمیٹڈ شنگھائی شامل ہیں۔

ایگزیکٹیو ممبر محمد عثمان نے مزید کہا کہ چائنہ بہت فائدہ مند مارکیٹ ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس چائنہ مارکیٹ تک نہ صرف ہماری رسائی کو ممکن بنانے کے لئے موجود ہے بلکہ وہاں مکمل راہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔وفد کے رکن شاہد نعیم نے جنرل ٹریڈ نگ اور سمال انڈسٹری میں ٬ عطاء الرحمن نے ہوم اسیسریز٬ عبدالباسط نے فوڈ کیمیکل اور محمد سمیر نے ہارڈ ویئر سے متعلق کمپنی سے میٹنگز کی۔

صدر عبدالرئوف چوہدری نے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس انشاء اللہ اپریل 2017 میں پھر چائنہ اپنا وفد بھیجے گا اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مختلف ممالک میں بھی وفد بھیجے جائیں گے۔ تاکہ ضلع وہاڑی کے کاروباری حضرات کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں اور ضلع وہاڑی کے تاجر دنیا بھر میں کاروبار کر سکیں ۔ انہوں نے چائنہ میں موجود وہاڑی چیمبر آف کامرس کے نمائندگان مسٹر محمد کاشف اور مسٹر عبدالستار کو وفد کی راہنمائی اور تجارتی معاملات میں بھرپور مدد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔