گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پی پی پی کا ساتھ دیا ہے مسلم لیگ نون کے اعلی قیادت کا پی پی پی پر مذہبی منفرت پھیلانے کا الزام سراسر جھوٹ ہے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل اور ڈاکٹر شاہد کابیان

بدھ 2 نومبر 2016 21:00

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل اور ڈاکٹر شاہد نے دنیور میں پی پی پی کی طرف سے کامیاب جلسے پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پی پی پی کا ساتھ دیا ہے مسلم لیگ نون کے اعلی قیادت کا پی پی پی پر مذہبی منفرت پھیلانے کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی پی پی ایک ایسی جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں پی پی پی کے قائدین نے اپنی جانوں کو غریب عوام کے لیے نثار کیا ہے دنیور جلسے میں عوام نے شامل ہوکر حفیظ حکومت کے خلاف ریفرنڈم پیش کیا ہے جو شخص مذہبی کارڈ استعمال کرکے وزیر اعلی بنے ان کے منہ سے مسلک کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

متعلقہ عنوان :