سی ڈی اے کی رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی

مختلف سیکٹرز میں 8 گھروں میں قائم ہاسٹل اور نجی دفاتر سیل کردیئے گئے

بدھ 2 نومبر 2016 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے رہائشی عمارتوں کے کاروباری استعمال کے خلاف کارروائی کرکے مختلف سیکٹرز کے 8 گھروں میں قائم ہاسٹل اور نجی دفاتر سیل کردیئے۔ بدھ کو رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کیخلاف کارروائی میں سی ڈی اے مجسٹریٹ عمران ضیاء نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران جی الیون تھری ڈبل روڈ کے مکان نمبر 303 جے میں واقع نجی بلڈرز آفس ‘ سیکٹر جی الیون ٹو ویسٹ سروس روڈ پر مکان 1538 اے میں واقع تین بوائز ہاسٹل ‘ جی الیون ٹو میں مکان نمبر 3404 گلی نمبر 73 میں قائم پراپرٹی کا دفتر‘ مکان نمبر 744 ابن سینا روڈ جی الیون ٹو میں واقع ایک نجی دفتر سیل کردیا۔ دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیموں نے سیکٹر جی الیون ون ویسٹ ڈبل روڈ کے مکان نمبر 647 میں واقع بوائز ہاستل ‘ سیکٹر جی نائن تھری ابن سینا رود میں قائم ہاسٹل ‘ سیکٹر جی سکس ٹو گلی نمبر 39 ‘ جی سکس ٹو صدر روڈ مکان نمبر 89 میں قائم ہاستل اور مکان نمبر 35 میں قائم ہاسٹل بھی سیل کردیئے۔

سی ڈی اے مجسٹریٹ عمران ضیاء نے کہا کہ رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔(عابد شاہ/عمران چوہدری)

متعلقہ عنوان :