لاہور میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی شدید آلودہ دھویں کا راج، ماہرین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار

muhammad ali محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 19:48

لاہور میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی شدید آلودہ دھویں کا راج، ماہرین کی ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر نومبر شروع ہوتے ہی آلودہ دھویں کی لپیٹ میں آگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سردیوں کی آمد سے قبل ہی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر شدید آلودہ دھویں کی لپیٹ میں آگئے۔ آلودہ دھویں کے باعث لاہور اور گردونواح میں نظر آنے کی حد کافی کم ہوگئی جس کے باعث ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے اور سول ایوی ایشن نے اس تمام صورتحال میں تمام فضائی کمپنیوں کو وارننگ بھی جاری کر دی۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے آلودہ دھویں کا یہ سلسلہ 5 روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ ماہرین کی جانب سے سردیوں کی آمد سے قبل ہی شدید آلودہ دھواں پڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودہ دھواں آلودگی کے باعث پیدا ہوا ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو اس تمام صورتحال میں خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ماہرین نے عوام کو کو احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے تلقین کی ہے کہ اپنے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کے شیشے بند رکھیں۔ جب تک آلودہ دھویں والا موسم ختم نہیں ہو جاتا تب تک کھلی فضاء میں جانے سے گریز کیا جائے۔ خاص کر سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد ایسے موسم میں ہرگز باہر نہ نکلیں۔ ایسے موسم میں جسمانی ورزش کرنے سے بھی دریغ کیا جائے اور اپنی گاڑیوں کو کھڑے رکھنے کی پوزیشن کے دوران انجن کو چلتا مت چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :