سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں ٬ خواجہ طارق محمود بٹ

اعلیٰ عدالت حکومت کو فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا نے کا حکم صادر کریں ٬ کرپشن کے خلاف جائیداد ضبطی اور سزائے موت کا قانون پاس کروایا جائے ٬ صدر مرکزی انجمن صارفین

بدھ 2 نومبر 2016 20:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) مرکزی انجمن صارفین کے صد رخواجہ طارق محمود بٹ نے ایک بیان پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور حکومت اور اپوزیشن کو فوری طور پر ٹی ٬آر٬او بنانے پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ ٹی٬ آر٬ اوخود بنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے عوام کی اخلاقی فتح قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ حکومت کو فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا نے کا حکم صادر کریں اور کرپشن کے خلاف جائیداد ضبطی اور سزائے موت کا قانون پاس کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے 20کروڑ عوام کے گھر مہنگائی کی آگ میں جلنے سے بچ جائیں گے۔