Live Updates

پی ٹی آئی کو سڑکوں پر نکلنے کا نتیجہ مل گیا٬ چوہدری عظیم نوری گھمن

سپریم کورٹ نے عمران خان کا دکھ سمجھ لیا٬ پانامہ لیکس اورنیوز لیکس سے نیشنل سیکورٹی خطرہ میں ڈالنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا٬ رہنما تحریک انصاف

بدھ 2 نومبر 2016 20:53

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) سیالکوٹ سے رہنما تحریک انصاف وسابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سڑکوں پر نکلنے کا نتیجہ مل گیا ملک کے ’’شہنشاہ ‘‘بنے حکمران احتساب پر رضا مند ہوگئے۔ یہ سیاسی کارکنوں کی جیت ہوئی سپریم کورٹ نے عمران خان کا دکھ سمجھ لیا اب پانامہ لیکس اورنیوز لیکس کے ذریعے نیشنل سیکورٹی خطرہ میں ڈالنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔

ملک میں پہلی بارعمران خان جیسے جرات مند اورنڈر لیڈر نے طاقتورسے حساب مانگا جس کی پہلے سے مثال نہ تھی اب نئے پاکستان کی تعمیر وتشکیل کا سفر شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انصاف دینے والے اداروں میں سے سپریم کورٹ نے انصاف کی ذمہ داری لے لی اب دھرنے دینے کا اخلاقی جواز نہ رہا تھا ہمارا مقصد پورا ہوگیا تلاشی سپریم کورٹ لے گی ٬میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا عمران خان نے ملک کے اعلیٰ ترین ادارے پر اعتماد کیا ہے پانامہ شریف والے سرنڈر کر گئے یہ پاکستان اورعوام کی جیت ہوئی کپتان نے پاکستان کی جنگ لڑی اوراپنے موقف پر قائم رہے ’’بادشاہوں ‘‘کا احتساب کے لیے سرنڈر کرنا چھوٹی کامیابی نہیں ٬عظیم نوری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے ورکروں نے حکومتی جبرکا ڈٹ کر مقابلہ کیا تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اب نئے پاکستان کی منزل کی طرف بڑھے گی پانامہ لیکس پر اب سپریم کورٹ میں ہی دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات