Live Updates

میری خواہش تھی نواز شریف اور ان کے خاندان کا اوپن ٹرائل کیا جاتا لیکن عمران خان کے گرد کچھ چالاک لوگوں کا حصار ہے٬شیخ رشید احمد

عمران خان سادہ انسان ہیں اور اسی وجہ سے میرے اچھے دوست ہیں ان کی ٹیلیفون کال پر اظہار تشکر کے اجتماع میں شرکت کی ملک سے کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ہم اپنے ٹی او آرز لے کر عدالت جائیں گے٬ پریس کانفرنس

بدھ 2 نومبر 2016 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا اوپن ٹرائل کیا جاتا لیکن عمران خان کے گرد کچھ چالاک لوگوں کا حصار ہے اور عمران خان سادہ انسان ہیں اور اسی وجہ سے میرے اچھے دوست ہیں ان کی ٹیلیفون کال پر اظہار تشکر کے اجتماع میں شرکت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ اجتماع میں شرکت سے قبل لال حویلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اکتوبرکا آخری ہفتہ ہم نے انتہائی پریشانی میں گزارالیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایوب کان سے لیکر ذوالفقار علی بھٹو اور ضیا ء الحق تک ہم ہمیشہ ہر تحریک میں میدان میں رہے انہوں نے کہا کہ 2نومبرعمران خان کا شو تھا ہم نے 2نومبر کو عمران خان کے لئے نکلنے کا فیصلہ کر رکھا تھا لیکن ہمارا شو 28اکتوبر کو تھا جس میں عمران خان پولیس اور رکاوٹوں کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے لیکن انہیں بنی گالہ سے نیچے اتر کر لال حویلی آنا چاہئے تھااس کے باوجود تحریک انصاف ٬ عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں نے جس ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا راولپنڈی کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی 2نومبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں ہمارے کچھ تحفظات تھے جن کی بنا پر شامل نہ ہونے کا ارادہ تھالیکن عمران خان ایک سادہ آدمی ہے اور اس کے گرد چالاک لوگوں کا حصار ہے اس کے باوجود وہ ہمارے دوست ہیں اور ان کی خصوصی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے پریڈ گرائونڈ کے اجتماع میں شرکت کیانہوں نے کہ تحریک انصاف کی اس تحریک میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کلیدی کردار ادا کیا پرویز خٹک نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ جدوجہد والے ایک بہادر انسان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکن کے ساتھ جینے مرنے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ ملک سے کرپشن کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہم اپنے ٹی او آرز لے کر عدالت جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارا موقف آج بھی واضح ہے کہ جن اراکین اسمبلی کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا یا تو ان کی رکنیت بھی بحال کی جائے یا نواز شریف کو بھی نااہل قرار دیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ16ایمپی او کے تحت گرفتار تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے بعد ازاں شیخ رشید قافلے کے ہمراہ پریڈ گرائونڈ روانہ ہو گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات