برطانوی تعلیمی ماہرین کا جی سی یو کا دورہ

بدھ 2 نومبر 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)برطانیہ کی20یونیورسٹیوں کے تعلیمی ماہرین نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرِ تعلیم(سکول ایجوکیشن)پنجاب رانا مشہود احمد خان ٬یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈسائنسز کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر)پروفیسر محمد اسلم٬برٹش قونصل کے ڈائریکٹر کیون مکلیون ٬یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد٬یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم اور دیگر کئی اہم تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اس دورے کا انعقاد پنجاب حکومت اور برٹش قونصل کے تعاون سے کیا گیا۔جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ برٹش قونصل نے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سٹوڈنٹس اینڈ فیکلٹی ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے برطانوی ماہرین کو جی سی یو کی152سالہ تاریخ اور روایت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔