تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع (کل) سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا ٬انتظامات مکمل

بدھ 2 نومبر 2016 20:51

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع کل بروز ( جمعرات ) سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا ٬انتظامات مکمل پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ٬اہم شخصیات کے لئے حلقہ خواص ختم کردیا گیا ٬اہم شخصیات اپنے آبائی حلقوں میں قیام کرینگی ٬غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ٬سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ٬کوئٹہ سے خصوصی ٹرین زائرین کو لیکر آج پہنچے گی ٬ریل گاڑیوں کے سٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی سہ روزہ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے رائے ونڈ کے وسیع وعریض میدانوں میں بعد از نماز عصر شروع ہو کر اتوار کی صبح اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہو گا اجتماع میں شرکت کیلئے 100سے زائد ممالک کے مندوبین رائے ونڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں فضائی کمپنیوں اور پاکستان ریلوئے کی طرف سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ریلوئے جنکشن پر مقامی جماعت کی طرف سے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہیں جہاں وضو ٬غسل اور نماز کی سہولت کے ساتھ ساتھ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے امسال اجتماع کے انتظامات کو بہتر اور مثالی بنانے کیلئے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے 1122ریسکیو سمیت دیگر فلاحی اداروں کی ایمبولینس مقامی ہسپتالوں میں موجود ہیںپولیس کی اضافی نفری پنڈال کے اردگر تعینات کردی گئی ہیں چاروں اطراف میں مورچے بنا دئیے گئے ہیں سول کپڑوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ملک کی اہم شخصیات کے قیام وطعام کیلئے حلقہ خواص قائم ہوتا تھا جو امسال ختم کرکے اہم شخصیات کو انکے آبائی شہروں کے حلقوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیاریلوئے حکام نے اکبر ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرکے فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ خانیوال روٹ پر کردیا ہے تاکہ مسافروں کی کثیر تعداد کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اجتماع اتوار کی صبح امیر جماعت حاجی عبدالوہاب کی اختتامی دعا پراختتام پذیر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :