محکمہ اینٹی کرپشن ٹھٹھہ نے محکمہ لینڈ ریونیو کے دفتر پر چھاپہ مارکر 10ہزار روپے رشوت لیتے ایک کلرک سمیت دوملازمین کو گرفتارکرلیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن ٹھٹھہ نے محکمہ لینڈ ریونیو کے دفتر پر چھاپہ مارکر 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ایک کلرک سمیت دوملازمین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن ٹھٹھہ کے سرکل آفیسر فدا چانڈیو نے ایک شخص عبدالحمید سومرو کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر آفیس میں واقع محکمہ لینڈ ریونیو کے دفتر پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر کلرک محمد خان میر جت اور ملازم غلام حسین جاکھرو کو 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔اینٹی کرپشن نے ایک اور کارروائی میں کرپشن کے کیس میں مطلوب رپورش یونین کونسل جھمپیر کے سابق سیکرٹری طا رق پٹھان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :