محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ جیل شکارپورمیں کارروائی کرکے 7ملازمین کو حراست میں لے لیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ جیل شکارپورمیں کارروائی کرکے 7ملازمین کو حراست میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن عمران نے اینٹی کرپشن آفس شکارپورمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مختلف شکایتیں ملنے کے بعد اینٹی کرپشن شکارپور کے سرکل آفیسر عبدالوہاب برڑوکی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے شکارپور ڈسٹرکٹ جیل میں کارروائی کرکے 7ملازمیں مختیار شیخ ٬ ہیڈکلرک٬عبدالوحید ولد علی ڈنو٬ نور احمد ولد نورالدیں بروہی٬طالب حسین ولد لیموں جوگی٬بخت علی ولد ساجن ٬محراب ولد ساون راہڑی اور اسداللہ ولد کامل مہرکو گرفتار کرلیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جیل ملازمین کے خلاف رشوت ستانی سمیت مختلف شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ اس موقع پر سرکل آفیسر عبدالوہاب برڑو نے بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے راشی افسران اور دیگر ملازمیں کے خلاف کارروائی کو تیز کردیا ہے اور کاروائیاں بغیر کسی امتیازی سلوک کے جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :