وزیر سماجی بہبود سندھ شمیم ممتاز نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کے اغواء کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے سیتا روڈ ضلع دادو میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نادیہ پنڑ کے اغوا کرنے کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کو فون , بچی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت۔صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے ایس ایس پی دادو کو ہدایت دی کہ ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزائیں دلوائی جائیں تا کہ معاشرے کے لیے مثال قائم ہو ۔ ایس ایس پی دادو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ بچی کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :