محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ٬غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈائون جاری

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اورغیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک اسلم نے نفری کے ہمرا ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر 40گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی 150گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لی گئیں ۔