ایک طرف دھرنا سیاست ٬دوسری طرف ملک کو قرضوں میںڈبونے والی حکومت ہے ‘ ہارون خواجہ

ملک کے نظام کو مکمل طورپر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے٬ موقع ملا تو صرف تین سالوں میںملک کی تقدیر بدل دینگے

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٬ اس ملک کے نظام کو مکمل طورپر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے٬ اگر ہمیں موقع ملا تو صرف 36مہینوں میں اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل (ر)راحت لطیف ٬ ڈاکٹر رفیق احمد ٬ابصار عبدالعلی ٬ بشریٰ رحمن ٬قیوم نظامی ٬ ایثار رانا ٬ جسٹس (ر)منیر مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ہارون خواجہ نے کہا کہ ایک طرف دھرنا سیاست ہے اور دوسری طرف ملک کو قرضوں میںڈبونے والی حکومت ہے ٬ ان دونوں سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیںہوگاکیونکہ پاکستان کے نظام کواز سرنو ترتیب دینے کی ضرورت ہے ٬اگر یہی نظام چلتا رہا تو 70سال بھی یہ نتائج ہوں گے ٬ اگر ہمیں موقع ملا تو صرف 36مہینوں میں اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے جس کیلئے ہمارے پاس ایک ٹھوس منصوبہ بندی موجود ہے ٬سیاست کا مقصد صرف اور صرف غریب کی بھلائی ہونا چاہیے اس کے بغیر جو بھی سیاست کررہا ہے ٬ پو ری قوم کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :