بلوچستان صوبائی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 12نومبر تک جاری رہے گا

بدھ 2 نومبر 2016 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی شام کو اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدار ت میں سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اسمبلی کا اجلاس 4بجے شروع ہونا تھا جو سوا پانچ بجے شروع ہوا موجودہ اسمبلی کا اجلاس 12نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ 4نومبر کو غیر سرکارروائی ہوگی جبکہ بروز پیر 7نومبر کو بھی سرکاری کارروائی ہوگی 10نومبر کو غیر سرکاری کارروائی ہوگی بروز ہفتہ 12نومبر کو سرکاری کارروائی ہوگی ۔