گڈانی واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائینگی ٬ نواب ثناء اللہ زہری

واقعہ میں ملوث ٬غفلت کے مرتکب افراد کیساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائیگی ٬ وزیراعلی بلوچستانکااسمبلی اجلاس سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 20:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ گڈانی واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائینگی ۔ واقعہ میں ملوث اور غفلت کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائیگی ۔ شہداء گڈانی کوحکومتی پالیسیوں کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوںنے یہ بات بدھ کی شام کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں گڈانی میں المناک واقعہ کے بارے میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے جو گڈانی واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریگی ٬ اور جو بھی لوگ واقعے میں ملوث یا غفلت کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ٬ غریبوں کے جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کسٹم لیبر انوائرمنٹ تمام محکمات میں غفلت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گامخلوط حکومت غریب پر ور حکومت ہے ہم عوام کے توسط سے یہاں آئیں ہیں اور عوام کی خدمت کرینگے غلطیاں منیجمنٹ کے لوگ کرتے ہیں جواب ہمیں دینا پڑتا ہے ہم ہر صورت اس بات کو یقینی بنائینگے کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئیں ۔

اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ 4نومبر کو 3بجے تک ملتوی کردیا۔