پی بی اے نے الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں مثبت اور تعمیر ی کردار ادا کیا

مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی پی بی اے کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

بدھ 2 نومبر 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کیلئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ای) کے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود٬ سینئر وائس چیئرمین دٴْرید قریشی٬ وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان ٬ سیکرٹری جنرل شکیل مسعود حسین اور دیگر نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ پی بی اے نے الیکٹرانک میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں انتہائی مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ ان کے تعاون کی وجہ سے حکومت ایک ایسا ضابطہ اخلاق بنانے میں کامیاب ہوئی جو تمام متعلقہ حلقوں کے مکمل اتفاق رائے کا نمونہ ہے۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ پی۔بی۔اے کی نو منتخب قیادت ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد اور میڈیا کے کردار کو قومی و ملکی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے اہم کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :