الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یونین کونسل 48 اور 49 سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یونین کونسل 48 اور 49 سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونین کونسل 48 سرائے خربوزہ سے غضنفر علی خان اور یونین کونسل 49 شاہ اللہ دتہ سے سید ذکی حیدر شاہ چیئرمین بن گئے ہیں۔