Live Updates

ہم پر شہباز شریف نے حملہ کیا کبھی نہیں کہا پنجابیوں نے حملہ کیا ٬ْ بچن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے ٬ْ پرویز خٹک

پنجابیوں کیساتھ بھائیوں جیسا رشتہ ہے ہمیشہ قائم رہیگا ٬ْ جلسے میں لاکھوں لوگ آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم پر شہباز شریف نے حملہ کیا کبھی نہیں کہا پنجابیوں نے حملہ کیا ٬ْ بچن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے ٬ْ پنجابیوں کے ساتھ بھائیوں جیسا رشتہ ہے ہمیشہ قائم رہے گا ٬ْ عمران خان نے یو ٹرن نہیں لیا ٬ْ جلسے میں لاکھوں لوگ آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے قافلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حملہ کیا ہے اور میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ پنجابیوں نے حملہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ میرا بچن اور جوانی پنجابیوں کے ساتھ گزری ہے بہت سے پنجابی میرے اچھے دوست ہیں تحریک انصاف میں پنجابی شامل ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا انہوںنے کہاکہ ہمارے قافلے پر حملہ غنڈہ گردی اور ظلم ہے ہم پر ایسے حملہ ہوا جیسے کشمیر میں ہندو فوج حملہ کررہی ہو ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان نے یو ٹرن نہیں لیا ہمارے جلسے میں لاکھوں افراد آئے ہیں یہ عمران خان کی فتح ہے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جس دن حملہ ہوا اس روز میں نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ دن دکھائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات