Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کارکن آپس میں الجھ پڑیں، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات

muhammad ali محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 19:36

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کارکن آپس میں الجھ پڑیں، ایک دوسرے پر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کارکن آپس میں الجھ پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواتین کیلئے مخصوص پنڈال میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ پنڈال میں موجود کچھ خواتین آپس میں الجھ پڑیں اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کر دی۔ تاہم اس موقع پر دیگر خواتین نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :