پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی رواں ماہ شروع کرنے کا فیصلہ
بلاسود قرضوں کی فراہمی سی5 لاکھ سے زائد کاشتکار مستفید ہونگے٬مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کریگی٬ تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کرنیکا فیصلہ ٬کاشتکاروں کو آلات اور مشینری کی فراہمی کیلئے ہائی ٹیک میکانزم سینٹرز بنائے جائینگے٬محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں٬ ان کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 2 نومبر 2016 20:31
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت حاصل ہے اور حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج اور دیگر مراعات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا٬ کسان خوشحال ہوگااور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی اور جفاکش کاشتکار مجھے بے حد عزیز ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکار کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے ای کریڈٹ کارڈ کے تحت فراہم کئے جائیں گے اور مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کیلئے مختلف اقسام کی کھادوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت 10 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے نرخ بھی کم کیے گئے ہیں اوراس ضمن میں انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو آلات اور مشینری بھی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن میں ہائی ٹیک میکانزم سروس سینٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں تمام کاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارو ںکی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ بارآور ثابت ہوں گے۔سیکرٹری زراعت نے کسان پیکیج کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ٬ ڈاکٹر فرخ جاوید٬ عائشہ غوث پاشا٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اکمل حسین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.