بھارتی سفارت کاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے‘حافظ محمد سعید

بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیرائو کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں٬حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں٬تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا‘امیر جماعة الدعو ة

بدھ 2 نومبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی سفارت کاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ ایک بار پھر دنیا پر بے نقاب ہو گیا ہے٬سفارت کاروں کے روپ میں جاسوس بھیجنا ہندوستانی ایجنسیوں کا پرانا وطیرہ ہے٬ اپنی مذموم سرگرمیاں چھپانے کیلئے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملہ کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں٬بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیرائو کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں٬حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں٬تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا۔

مرکز القادسیہ چوبرجی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی قیادت مصلحت پسندی چھوڑ کر جرأت کا مظاہرہ کرے اور اس حوالہ سے کسی قسم کے دبائو کا شکار نہ ہو۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

سفارت کاروں کے روپ میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد یہ باتیںکھل کر واضح ہو گئی ہیں کہ انڈیا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے‘ بلوچستان٬ سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے بھی دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے اور مختلف شہروں میں دھماکے اور قتل و غارت کو ہوا دی جارہی ہے۔

پاکستانی قوم میں تعصبات کو ہوا دیکر انہیں لسانیت٬ قومیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔حافظ محمد سعیدنے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوںنے قربانیاں دیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان کے وجود پرمختلف اطراف سے حملے کئے جارہے ہیں۔

ایسی صورت حال میںملک کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی و سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قسم کے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اسلامی نظریاتی ملک کی حفاظت کریں۔ ہم یہ کام کریں گے تو یہ ملک اور اس میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلمان سب محفوظ رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیںدہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلاناچاہتی ہیں۔

نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان نکالنے کیلئے ملک میں سیکولرازم پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے جانے والے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔