شربت گلہ کی ضمانت مسترد ہونے پر افسوس ہوا وہ توفراڈ کامطلب تک نہیں سمجھتی٬عمرزاخیلوال افغان سفیر

بدھ 2 نومبر 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ شربت گلہ کی ضمانت مسترد ہونے پر افسوس ہوا ہے ٬شربت گلہ توفراڈ کامطلب تک نہیں سمجھتی کہ یہ فراڈ کیا ہوتی ہے٬شربت بی بی کیس پرپورا فغانستان مایوس ہے ۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیا سے گفتگو میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال کا کہنا تھا کہ شربت گلہ کی ضمانت مسترد ہونے پر افسوس ہوا ہے٬شربت گلہ نے پشاور میں بچپن سے جوانی تک کا وقت گزار اور پشاور سے ہی شناخت ملی٬شربت گلہ فراڈ جانتی تک نہیں٬ان کا کہنا تھا کہ شربت گلہ جیل میں نہیں ہسپتال میں ہیں اور وہاں انکا علاج ہو رہاہے٬شربت گلہ سے ہسپتال میں ملاقات کی٬شربت بی بی کیس پرپورا فغانستان مایوس ہے۔