ملک میں ترقی کا جو سفر موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہواہے اس سے سیاسی مخالفین کو اندازہ ہو گیا ہے٬ شیخ آفتاب احمد

اب صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا ٬روایتی سیاست کی بجائے اب کام کرنے پر لوگوں کو منہ دکھایا جاسکے گا ٬ وفاقی وزیر پارلیمانی امور

بدھ 2 نومبر 2016 20:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ترقی کا جو سفر موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہواہے اس سے سیاسی مخالفین کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اب صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا اور روایتی سیاست کی بجائے اب کام کرنے پر لوگوں کو منہ دکھایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ملک دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے مخالفین کو کوئی ایشو نہ ملنے کی وجہ سے بے جا تنقید سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں ناکامی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی 238منصوبوں پر تفصیلا بحث کی گئی اور بتایا گیا کہ ان منصوبوں پر 408ملین روپے خرچ ہوں گے ان منصوبوں میں تعلیم٬ صحت ٬سڑکوں کی مرمت بحالی اور تعمیر کے علاوہ سکولوں کی اپگریڈیشن شامل ہے ان سکیموں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ذاتی خواہش ہے اور اس مقصد کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان کاموں کی نگرانی کرے گی اور ا س کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنائے گی ضلع میں جاری زرعی حوالے جاری ترقیاتی سکیموں پر خاص طور پر توجہ دی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ان ترقیاتی کاموں کا معیار اور کوالٹی اعلی ہونا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی معیار کے مطابق کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور صحیح کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ضلع اٹک کو سہولیات کے حوالے سے بڑے شہروں کے برابر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔