جامعہ سندھ جام شورو٬ 5 اسکالرز کے ایم فل و پی ایچ ڈی سیمینارز کا شیڈول جاری

بدھ 2 نومبر 2016 20:15

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے 5 اسکالرز کے ایم فل و پی ایچ ڈی سیمینارز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نگینہ پروین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیٹیکل سائنس شعبے کے سکالر ظہیر احمد کا فائنل ایم فل سیمینار منگل 8 نومبر2016ء کو٬میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز شعبے کے غلام اصغر تنیو کا فرسٹ ایم فل سیمینار جمعہ 11 نومبر اور اکنامکس شعبے کے اسکالر محمد اجمیر ملک کا فرسٹ پی ایچ ڈی سیمینارجمعرات 17 نومبر 2016ء کو صبح ساڑھے 10 بجے انٹرنیشنل رلیشنز شعبے کے نیلسن منڈیلا ہال میں منعقد ہونگے۔

دوسری جانب سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق باٹنی شعبے کی ماریہ کا فرسٹ ایم فل سیمینار پیر 7 نومبر اور اسی شعبے کی اسکالر شاہین میمن کا پہلا ایم فل سیمینار منگل 8 نومبر کو صبح 9 بجے ڈین٬ نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر یاسمین یوسف پردیسی٬ ڈاکٹر ہربخش ماکھیجانی٬ ڈاکٹر محمد اکرم گلال اور پروفیسر ڈاکٹر وزیر شیخ٬ جبکہ معاون سپروائیزر ڈاکٹر مجیب ابڑو٬ پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار پیرزادہ٬ ڈاکٹر ہادی بخش بوزدار اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی بھی موجود ہونگے۔

دونوں فیکلٹیز کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینارز میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :