شہیدلاس نائیک زاہد آرائیںپر فخر ہے٬ہندوستانی فوج کی ورکننگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری قابل مذ مت ہے٬امتیاز علی آرائیں

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) شہیدلاس نائیک زاہد آرائیںپر فخر ہے ٬ہندوستانی فوج کی ورکننگ باؤنڈری پر کئی روز سے جاری بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پا ک فوج کے لاس نائیک اور عام شہریوں کی شہادت قابل مذ مت ہے ٬ہندوستان پاک فوج کی تحمل کی پالیسی کو کمزوری مت سمجھے٬ عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے انہیں چاہئے کہ ہندوستان کی شر انگیزیوں کا نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی تنظیم آرائیاں حیدرآباد ڈویژن کے انفا رمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں٬ چوہد ری محمد جمیل آرائیں٬انجینئرمدد علی آرائیںنے اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔انہوں نے ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی فوج کی کئی روز سے جاری بلا اشتعال فا ئرنگ وگولہ باری سے 10سے زائد عام شہریوں اور نکیال سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے جھڈو کے رہائشی پاک فوج کے شہید ہونے والے جوان لاس نائیک زاہد آرا ئیں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ہمیشہ جانی قربانیاں دی ہیں ٬آرائیں برادری اور اہلیان سندھ کو پاک فوج کے جوان لاس نائیک زاہد آرائیں شہیدکی مادر وطن کے لئے شہادت پر فخر ہے اورشہید جوان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہندوستان ورکنگ باؤنڈری پر آئے روز سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا عالمی برادری نوٹس لے اور روز کی بلا اشتعال فائرنگ کو روکنے میں اپنا کردارا دا کرے اور ہندوستان بھی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے باز آ جا ئے بصورت دیگر پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اس میں مزید شدت لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :